۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ علی اکبر کاظمی

حوزہ/ معتکف انسان نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو گناہوں کی دلدل سے بچاتا ہے ۔ اور آلودہ ہونے سے پرہیز کرتا ہے ۔اعتکاف انسان کی زندگی میں استقلال ،بلند ہمت اور ارادے کی پختگی پیدا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/اعتکاف ایک ایسا عمل جس سے انسان کے اندر معرفت الہی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک سے انس اور تقوی الہی پیدا ہوتا ہے ۔ معتکف انسان صرف اور صرف قرب الہی کا خواستار بن جاتا ہے ۔ دنیا کی ہر چیز سے کنارہ کش ہوکر صرف رضائے الہی کی خاطر اپنے آپ کو وقف کر لیتا ہے ۔ کہ اب ہم نے تیرے گھر آکر پناہ لی ہے تو ہمارے ظاہری اور باطنی دشمنوں سے ہمیں بچالے ۔ معتکف انسان نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو گناہوں کی دلدل سے بچاتا ہے ۔ اور آلودہ ہونے سے پرہیز کرتا ہے ۔اعتکاف انسان کی زندگی میں استقلال ،بلند ہمت اور ارادے کی پختگی پیدا کرتا ہے۔

اسلام آباد کی جامع مسجد (اثناعشری جی 6/2 ) میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھے معتکفین سے علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے خطاب کیا اور درس اخلاق دیا۔

معتکف جوانوں نے سید علی اکبر کاظمی سے درخواست کی کہ ہمیں بیشتر وقت دیں تاکہ ہم آپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرسکیں ۔ آقائے سید علی اکبر کاظمی نے جوانوں سے کہا جتنا ہوسکا پوری کوشش کروں گا کہ آپ کو ناامید نہ کروں ۔ آپ جوان قرآن کو ملکر پڑھیں ۔ ترجمہ پڑھیں ۔ تفسیر کا مطالعہ کریں ۔ اور فقہی احکام عملی صورت میں سیکھنے کی کوشش کریں ۔ سیرت کی کتاب ہمارے آئمہ اور ان کی سیاسی جدوجہد کا مطالعہ کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .